ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی امن و امان خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے: نانا پٹولے

بی جے پی امن و امان خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے: نانا پٹولے

Tue, 23 Nov 2021 11:06:09    S.O. News Service

ممبئی، 23؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے پیر کو کہا کہ امراوتی میں حالات پر امن ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جان بوجھ کر امن و امان خراب کرنے اور حالات بگاڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

پٹولے نے کہا کہ بی جے پی فرقہ وارانہ منافرت پھیلاکر سیاسی روٹی سیکنا چاہتی ہے۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا بی جے پی گجرات کی طرح مہاراشٹر میں بھی دنگے فساد کے کا استعمال کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے آج یہاں ایک پریس ریلیز جاری کرکے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب سے وہ انتخابات میں منہ کی کھائی ہے تب سے مخالف جماعت کے طورپر نہیں بلکہ مہاراشٹر مخالف پارٹی کے طورپر اپنا طرز عمل اپنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نانڈیر اور امراوتی میں پیش آئے واقعات ریاست اور ریاستی حکومت کے لیے باعث تشویش ہیں۔ لیکن حکومت نے بروقت حالات پر قابو پالیا ہے۔ بی جے پی کے ذریعہ اشتعال انگیزی کی جارہی ہے جب کہ بی جے پی کو ایک ذمہ دار حزب مخالف کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

پٹولے نے کہا کہ بی جے پی لیڈر جس طرح کا سلوک کررہے ہیں، اس سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہ اپوزیشن لیڈر ہیں یا مہاراشٹر مخالف لیڈر ہیں۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گجرات بھر میں بی جے نے گودھرا دنگوں کو آزمایا اور پھر پورے ملک میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلائی۔ اب وہ اپنے سیاسی فائدے کے لیے مہاراشٹر میں کشیدگی کو ہوا دینا چاہتی ہے تاکہ اتر پردیش میں آئندہ انتخابات کے وقت اس کا فائدہ اٹھاسکے۔

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے عقل مند اور مہذب لوگ ان کے ناپاک عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کو ان کوششوں کو روکنا چاہئے اور مہاراشٹر کو پر امن بنائے رکھنے کی سمت میں کام کرنا چاہئے۔


Share: